چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان حوانگ لی بین نے کہا کہ چین ایسے ممالک کی امداد کرے گا جہاں کورونا وباءتیزی سے پھیل رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین عالمی مارکیٹ کو دوا سازی کے لیے خام مال اور حفاظتی سازوسامان کی فراہمی کو مزید فروغ دے گا اور عالمی سطح پر انسداد وباءکے لیے مزید خدمات سرانجام دے گا۔ حوانگ لی نے کہا کہ چین میں شدید وبائی صورتحال کے دوران ملک میں طبی حفاظتی لباس تیار کرنے کی یومیہ صلاحیت سات لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں وبائی صورتحال کے آغاز کی نسبت پچاس گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ماسکس ، ادویات ، وینٹی لیٹرز ، ایمبولینسز، تھرمامیٹرزسمیت دیگر سازوسامان کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے چین میں انسداد وباءمیں نمایاں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد وبا سے متاثرہ دوسرے ممالک کو بھی امداد فراہم کر رہا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی چین میں اہم کردار ادا کرنے والی کمپنیوں کی پیداواری سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے گا،چین انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون کے تحت عالمی مارکیٹ کودوا سازی کے لیے لازمی خام مال اور حفاظتی سازوسامان کی برآمد کو مزید فروغ دے گا۔
چین انسداد وباءکےلئے دنیا کو حفاظتی سازوسامان اور ادویہ سازی سے متعلق خام مال فراہم کرے گا
Apr 24, 2020 | 13:10