کورونا وباءکے دوران انسانی حقوق کی حفاظت کی جانی چاہیے، انتونیو گوتریس

Apr 24, 2020 | 13:19

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وباءکے دوران انسانی حقوق کی حفاظت کی جانی چاہئے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس وباءہیلتھ ایمرجنسی ہے، لیکن اس کے علاوہ یہ اقتصادی، سماجی اور انسانیت کے لئے بھی بحران ہے، جو تیزی سے انسانی حقوق کے لئے پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو شفاف، ذمہ دار اور جوابدہ ہونا چاہیے اور میڈیا، سماجی تنظیمیں اور نجی شعبوں کو آزادی دینی چاہیے۔

مزیدخبریں