لاک ڈاون:نیٹ فلکس کی آمدنی میں اضافہ

 کورونا کی وجہ سے مختلف ممالک میں لوگوں نے آن لائن سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا استعمال بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے اس کا سہ ماہی منافع دوگنا ہو گیا ہے۔ ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے نیٹ فلکس کی آن لائن اسٹریمنگ کی سروس سبسکرائب کی ہے، پہلی سہ ماہی میں نیٹ فلکس نے 5.8 ارب ڈالرز کی آمدنی پر لگ بھگ 71 کروڑ ڈالر منافع حاصل کیا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، لوگ گھروں میں بند ہیں اور خود کو مصروف رکھنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ کمپنی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سبسکرپشن بڑھی ہے اور آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن دنیا میں حکومتوں کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے ہم نے اپنی بیشتر پروڈکشنز روک دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن