آٹا،چاول،آلو،دودھ گوشت سمیت12اشیا مہنگی،13سستی:ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں رمضان المبارک کے پہلے ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 22 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 13بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 30.22 فیصد، پیاز کی قیمت میں 8.12 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 5.81 فیصد، لہسن کی قیمت میں 2.92 فیصد، چینی 2.68 فیصد، ڈیزل 2.02 فیصد، پٹرول 1.58 فیصد، کیلا 1.03 فیصد، ایل پی جی 0.96 فیصداور چکن کی قیمت میں 0.89 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں گذشتہ ہفتے کے دوران 0.40 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 17.68 فیصدر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد اٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1056 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مٹن کی فی کلو قیمت 1045 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ ایک ہفتے میں بیف 4 روپے فی کلو اور آلو 89 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں تازہ دودھ، چاول اورخشک دودھ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن