اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی سولہ اپریل کو ملک بھر میں عارضی طور پر انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا معاملہ ایوان بالا میں اٹھا دیا۔ جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے انٹرنیٹ کی غیر قانونی بندش کے خلاف سینٹ میں تحریک جمع کروادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 16 اپریل کو انٹرنیٹ کی بندش آئین کے ارٹیکل 19-A کی خلاف ورزی ہے،یہ ایوان انٹرنیٹ کی غیر قانونی طور پر بندش پر انکوائری کا مطالبہ کرتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بھی انٹر نیٹ بندش پر قرار داد ایوان بالا میں جمع کروائی ہے۔