چین، ووہان کی مجموعی ملکی پیداوارمیں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا

Apr 24, 2021

 ووہان (شِنہوا) گزشتہ سال کے اوائل میں نوول کرونا وائرس وبائی مرض سے شدید متاثرہ چین کے وسطی شہر ووہان نیسال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی ملکی پیداوارمیں 58.4 فیصد کا اضافہ دیکھا کیا ہے۔ہوبے صوبہ کے دارالحکومتی شہرکی مجموعی ملکی پیداوار وباء پر قابو پانے کے لئے ایک طویل عرصہ تک لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے سال 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 40.5 فیصد کم ہوئی تھی جس کے بعد یہ مضبوط معاشی بحالی کے انتظامات میں کامیاب ہوا ہے۔بلدیہ کے اعدادوشمار بیورو کے مطابق سال2021 کے پہلے تین مہینوں میں ووہان کی مجموعی ملکی پیداوار 357.4 ارب یوآن (تقریباً 55 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔اس شہر میں رواں سال کے دوران غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 92.2 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 123.4 فیصد اضافے کے ساتھ 38.7 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ اس کی درآمدات 68 فیصد اضافے کے ساتھ لگ بھگ 37.5ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

مزیدخبریں