لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں نے کہا ہے کہ مسلمان ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ،نبی مہربانؐ کی عزت وناموس پر سب کچھ قربان کردیں گے۔ گستاخوں کوکنٹرول کرناحکومت کا اولین فرض ہے۔ مولانا عزیزالرحمن ، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر ،قاری جمیل الرحمن اختر ،مولانا خالدمحمود ،مولانا قاری محبوب الحسن طاہراور مولانا حافظ محمداشرف گجر نے کہا کہ آج تک کسی بھی گستاخ رسول کو سزا نہیں دی گئی اسکے باوجود توہین رسالت کے قانون کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے۔
ناموس رسالتؐ کیلئے ہرقسم کی قربانی کو تیار ہیں:مولانا عزیزالرحمن
Apr 24, 2021