کراچی (نیوزرپورٹر)معروف اداکارہ و مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔اداکار یاسر نوازاور ان کی اہلیہ ندا یاسر نے کراچی کے ایک نجی اسپتال سے ویکسین لگوائی ہے، اداکار جوڑی نے ویکسین لگواتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی اور اپنے پیغام میں انہوں نے لوگوں سے بھی ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔اداکارہ ندایاسر اور ان کے شوہر یاسر نوازکی ویکسین لگواتے ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سرکاری ویکسین سمجھتے ہوئے تنقید کا طوفان مچا دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں سرکاری سطح پر فی الحال 50 سال سے زائد عمر شہریوں اور شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں نجی شعبہ کی بھی ویکسین کی فروخت کی اجازت دی جاچکی ہے۔مزید پڑھیں:عفت عمر کے کورونا ویکسین لگوانے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہنجی شعبہ کے تحت مختلف ممالک سے کورونا کی ویکسین منگوائی جارہی ہے اور صاحب استطاعت افراد حکومت کی جانب سے مفت ویکسین کا انتظار کرنے کے بجائے بھاری قیمت پر ویکسین لگوارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی نجی شعبہ کی جانب سے چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان منگوائی گئی ہیں جو مختلف نجی اسپتالوں کو فراہم کی جائینگی جہاں قیمت ادا کرکے ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔
معروف اداکارہ ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز نے کورونا ویکسین لگوائیں
Apr 24, 2021