پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل تیسرے روز بھی کاروبار میں مندی کا رجحان غالب رہا

Apr 24, 2021

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کا اختتام مایوس کن رہا اور مارکیٹ میںمسلسل تیسرے روز جمعہ کو بھی کاروبار حصص میں مندی کا رجحان غالب رہا ۔کے ایس ای100انڈیکس44360 پوائنٹس کی نچلی سطح تک جانے کے بعد کمی کے باوجود 222پوائنٹس سے زائد کے خسارے سے 44706پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔کاروباری حجم 26فیصد سے زائد کم رہا اور گزشتہ روز کے مقابلے میں8کروڑ84 لاکھ 47  ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار کم رہا۔مارکیٹ سرمائے میں 44ارب92کروڑ روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی  اور مجموعی سرمایہ 78کھرب کی سطح سے نیچے گر گیا۔ جمعہ کوحصص مارکیٹ کاروبار کے آغازسے ہی منفی زون میں رہی  اور سرمایہ کاروں کی جانب سے وزیراعظم عمران کی جانب سے مزید ٹیکسز نہ لگائے جانے کے بیان نے بھی سرمایہ کاروں پر مثبت اثرات مرتب نہ کئے اورسرمایہ کاروں نے اپنے پاس موجود ٹیلی کام،فوڈز،پیٹرولیم سیکٹرکے شیئرز فروخت کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100اانڈیکس  222.85پوائنٹس کی کمی سے 44706.76 پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 98.70 پوائنٹس کی کمی سے 18276.47پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 174.75پوائنٹس کی کمی سے30293.87 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30 انڈیکس 465.76 پوائنٹس کم ہوکر 72513.98پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر364کمپنیوںکے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 126کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 223 میں کمی اور15 میں استحکام رہا۔جمعہ کو24کروڑ4 لاکھ87ہزار 562شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روزجمعرات کو کو 32 کروڑ89 لاکھ 35ہزار 222حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میںمندی کے باعث مارکیٹ  کا مجموعی سرمایہ44ارب92کروڑ84لاکھ83 ہزار 144روپے گھٹ کر 77کھرب 89 ارب 29 کروڑ 26 لاکھ49  ہزار240 روپے  رہ گیا ۔کاروباری اعتبار سے سرگرم کمپنیوں میںغنی گلوہول،ورلڈکال ٹیلی کام،ٹی آر جی پاکستان،یونٹی فوڈز،بائیکو پیٹرولیم،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ،بل گلاس،ہم نیٹ ورک،فلائنگ سیمنٹ اورحبیب پیٹروپول شامل ہیں۔جمعہ کو مارکیٹ میں نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے گیٹرون انڈسٹریزکے شیئز کے دام33.35 روپے کے اضافے سے 478.08روپے اور محمود ٹیکسٹائل کے حصص کے بھائو30.08روپے  بڑھ کر490.08 روپے ہوگئے جب کہ قیمتوں میں نمایاں کمی کولگیٹ پامولیو اور وایتھ پاکستان لمٹیڈ کے حصص کے داموں میں رہی جن کے بھائو 208.99روپے اور30.06روپے کی کمی سے بالترتیب2590.01روپے اور929.95روپے رہ گئے۔

مزیدخبریں