کراچی ( نیوز ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کراچی کے جنرل سیکریٹری مولانا فخرالدین رازی نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں جے یوآئی مسلم لیگ ن کی حمایت میں یکسو ہیں، ضلعی جماعت،پی ایس اور یوسیز کی تنظیمیں مفتاح اسماعیل کے انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، مرکزی قائد مولانا فضل الرحمن اورصوبائی قائد علامہ راشد محمود سومروکی واضح ہدایت کے مطابق جے یو آئی کے کارکن مفتاح اسماعیل کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کریں گے، پی پی پی کی حمایت کا تاثر دینے والوں کا جے یو آئی میں کوئی تنظیمی ذمہ داری و حیثیت نہیں، مولاناکفایت اللہ پی ایس 116 کے سابق امیر رہے اورجماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر دوسال قبل انکی رکنیت معطل کردی گی تھی جبکہ مولاناجمیل الرحمن،مولاناایاز مشوانی کی بھی جے یوآئی میں کوئی ذمہ داری نہیں،جے یو آئی کے ضلع سے یونٹ تک تمام کارکن و ذمہ دار پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار مفتاح اسماعیل کی کامیابی کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں اور 29 اپریل کا سورج پی ڈی ایم کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔