اسلام کی مقدس ہستیوں کی توہین ہرگزبرداشت نہیں ہوگی،محمد سلیم عطاری 

Apr 24, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کہاکہ اسلامی معاشرے کے حکمرانوں کاکردار،اُن کا عمل،قول وفعل،رہن سہن اورطرزحکمرانی اسلامی اورشرعی اُصولوں کاپاسدارہوناچاہیے۔انہوںنے کہاکہ مغربی ممالک میں اسلام فوبیا،قرآن پاک کی بے حرمتی،حضوراکرم ﷺکی شان میں گستاخیاں اور بے ادبیاںہرتھوڑے دن گزرنے کے بعد ہوتی رہتی ہیں اس کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ مسلم حکمرانوںکوایک زبان ہوکر اس کا نوٹس لینا چاہیے،تقریریں نہیںبلکہ عملی قدم اُٹھاناچاہیے،مسلمانوں کے دلوں ٹھیس پہنچانے والوں یہ بتاناچاہیے کہ اسلام اوردین کی مقدس ہستیوں کی توہین ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی،مسلمانوں کے جذبات کو مجرو ع کرنے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے اورایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے عالمی سطح پر ایسا قانون بنایاجائے کہ کوئی بھی اسلام کی مقدس کتاب،عظیم ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے کوناقابل معافی سنگین جرم قراردے کرسخت سزادی جائے اس سلسلے میں یقینا بین المذاہب ہم آہنگی کے دعوے دار،عالمی امن برقراررکھنے والے رہنما بھی ضرورکرداراداکریں۔ 

مزیدخبریں