دنیا کی دسویں بڑی چوٹی  سر کر نیوالے پاکستانی کوہ پیماہ وطن  پہنچ گئے 

Apr 24, 2021

ملتان (سپورٹس ڈیسک)معروف کوہ پیماسرباز خان اورعبدل جوشی نیپال کی جانب سے مشہور چوٹی انا پرنا سر کرنے کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر راولپنڈی ، اسلام آباد کے علاوہ گلگت بلتستان سے الپائن ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور کوہ پیمائوں کی کثیر تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا، اور ان کو نیپال کی مشہور چوٹی انا پرنا سر کرنے پر مبارکباد بھی دی، چوٹی سر کرنے والے ان دونوں پاکستانی کوہ پیمائوں کا تعلق ہنزہ سے ہے اور اناپرنا دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی ہے۔نیپال میں واقع دنیا کی دسویں بڑی چوٹی انا پورنا کی اونچائی 8091 میٹر ہے اور اسے پہلی بار کسی پاکستانی کوہ پیما ئوں نے سر کیا ہے۔ 

مزیدخبریں