راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے خصوصی صفائی مہم کے تحت گزشتہ روز شمس آباد رمضان سستا بازار میں شہریوں اور دکانداروں کو صفائی سے متعلق آگاہی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے پمفلٹس تقسیم کئے اور انہیں اپیل کی کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں،کوڑا کرکٹ ویسٹ بیگز میں ڈال کر کنٹینرز میں ڈالیں جبکہ یو سی 11,12خیابان سر سید شمالی اور جنوبی کی 6جامع مساجد میں آگاہی مہم کے تحت امام مساجد،خطیب اور مہتمم سے ملاقات کرکے صفائی کا پیغام نمازیوں تک پہنچانے کی اپیل کی،انہوں نے اس موقع پر آنیوالے نمازیوں میں صفائی کی آگاہی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔
شہریوں اور نمازیوں میں صفائی آگاہی کے پیغام پر مشتمل پمفلٹس تقسیم
Apr 24, 2021