حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؑنے حضرت محمدؐکی نصرت وحمایت میں اپنا سب کچھ لٹا دیا

Apr 24, 2021

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ محسنہ ٔانسانیت، رسالت ؐکی پہلی مصدقہ، ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؑنے خاتم النبین حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نصرت وحمایت میں اپنا سب کچھ لٹا کر مظلومین کے حقوق اور دین و شریعت کے اہداف کے حصول کاحق اداکردیا، ،کوئٹہ بم دھما کے میں ازلی دشمن ملوث ہے کیونکہ سی پیک نے اسکی نیندیں حرام کررکھی ہیں،استعمارکو پاکستان کاامن واستحکام ایک آنکھ نہیں بھاتا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حائل روکاٹیں اور نقائص دور کئے جائیں ، آج کی خواتین سیرت خدیجہ ؑکی پیروی میں دین و شریعت کا تحفظ کرکے واضح کرسکتی ہے کہ کشمیر وفلسطین سمیت دنیا بھرمیں جاری تحاریک آزادی کی کامیابی کیلئے مال ،اولا د سمیت کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ 10رمضان کو ملیکۃ العرب ،سرچشمہ ایثار ووفا،اسلام کی خاتون اول، ناصرہ دین و شریعت ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیھاکے وصال کی مناسبت سے ’’عالمگیر یوم الحزن ‘‘ کی مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے 13رمضان کو  حضرت مختار ثقفی ؒ کی  شہادت پریوم مختارآلؑ محمدمنانے کااعلان بھی کیا۔

مزیدخبریں