راولپنڈی( جنرل رپورٹر)پاکستان پوسٹ کی طرف سے رمضان المبارک اور کورونا وباکے دوران بھی عوام کی سہولت کیلئے معمول کے اوقات کاربرقرار رکھنے کی پالیسی اور ہفتہ میں چھ روز کام کے حوصلہ افزا مالیاتی نتائج سامنے آ رہے ہیں ، کورونا لہراور رمضان کی وجہ سے بنکوںاورکاروباری اوقات کار میں کمی اور تبدیلی کی وجہ سے ڈاکخانوں پر پارسلز، کیش آن ڈیلیوری، وی پی پارسلز، منی آرڈرزکی بکنگ کا کام بہت بڑھ گیا ہے کیونکہ آن لائن کاروباراور تحائف کے ذریعے ملک بھر میں کپڑوں ،جوتوں اور دیگر لوازمات کی بکنگ میں تیزیٰ سے اضافہ ہو رہا ہے،جی پی او سمیت اہم مقامات کے ڈے/نائٹ شفٹ والے ڈاکخانوں میں صبح نو بجے سے رات نو بجے تک سروسز فراہم کی جارہی ہیں ، راولپنڈی جی پی او میں عوام کی سہولت کیلئے صرف پارسل پیکنگ کائونٹر علیحدہ کام کر رہا ہے۔