جتوئی بیلے والا احساس کفالت سنٹروں پر کرپشن کا نیا طریقہ متعارف

 شہرسلطان‘ خانگڑھ دوئمہ( خبر نگار‘نامہ نگار) تحصیل جتوئی بیلے والا احساس کفالت سنٹروں پر ریٹیلروں کی انوکھی کرپشن کاانکشاف۔ اس موقع پر درجنوں عورتوں نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا ہے کہ انس موبائل شاپ ظفرلغاری عارف لغاری بسمہ اللہ موبائل شاپ میرہزارخان کیمپ گوپانگ موبائل شاپ عامر حسین اینڈ عرفان حسین میرہزارخان کیمپ کے ریٹیلروں نے عورتوں سے دھوکہ دہی کرتے ہیں اور ان عورتوں کو سنٹر میرہزارخان میں رقوم دیتے ہیں جس عورتوں نے  انھیں پہلے بھتہ دیا ہوتا ہے۔ یہ لوگ چند عورتوں کی مکمل رقوم بھی ہڑپ کرلیتے ہیں اور ان کے فنگر پرنٹ بھی لگوا لیتے ہیں چند عورتوں کا کہنا ہے کہ ان ریٹیلروں نے رات کو ان عورتوں کو اپنے گھر میں بلاکر ان سے شناختی کارڈ پہلے لیکرصبح سنٹر پر آنے کا کہتے ہیں اور وہاں پر ہی ان عورتوں کو رقوم دیتے ہیں جس سے پہلے شناختی کارڈ لیا ہوتا ہے عورتوں نے وزیراعلی پنجاب اور کمشنر ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل جتوئی کے احساس کفالت سنٹر میرہزارخان کے تمام ریٹیلروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔سیت پور سنٹرکے  دورہ کے موقع پر  میڈیاسے بات کرتے ہوئے ڈی او ایچ بی ایل کونیکٹ عارف خان گبول اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک سعید تلوڈھ نے کہا کہ اس وقت تمام سنٹرز پر احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم دینے کاسلسلہ نہایت ایمانداری اورصاف شفاف طریقے سے جاری ہے کہیں پر بھی ہمیں کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہیں بینیفشریز اس امدادی رقوم سے مطمئن ہیں۔ کہیں سے بھی کٹوتی و جعلسازی سامنے نہیں آئی ہے ۔ اگرکہیں سے بھی کسی ریٹیلرز کی کوئی شکایت وصول ہوئی تواس پر نہ صرف فوری کاروائی کی جائیگی بلکہ ہمیشہ کیلئے ڈیوائس بھی بندکردی جائیگی اور مقدمہ بھی درج کروایاجائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...