ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کومحکمہ میں واپس بلالیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کومحکمہ میں واپس بلالیاہے جس میں 529 ٹیچنگ اور 740 نان ٹیچنگ سٹاف شامل ہے۔سب سے زیادہ لاہور کی تین یونیورسٹی میں تعینات تھے جن کی تعداد139ہے جو 18 برس سییونیورسٹیوں میں تعینات ہیں۔جبکہ دیگر یونیورسٹیوں جن میںجی سی یونیورسٹی فیصلآبادسے 21، ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سے 105، سرگودھا یونیورسٹی سے 41، ویمن یونیورسٹی ملتان سے 56، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ سے 38، صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور سے 36، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان سے56 اور گجرات یونیورسٹی سے5اساتذہ کو محکمہ میں واپس بلایا گیاہے۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کاکہنا ہے کہ اگرکوئی یونیورسٹی کسی سٹاف کوملازمت پررکھنا چاہے توسیلری بجٹ کی ذمہ داری متعلقہ یونیورسٹی پر ہوگی، محکمہ کی جانب سے ان اساتذہ کی تنخواہیں یونیورسٹیوں کو ٹرانسفر نہیں کی جائیں گی۔