ایدھی فائونڈیشن :بھارت کوایمبولینسز اوررضا کاروں کی خدمات کی پیشکش 

لاہور(نامہ نگار)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ایک اخباری بیان جاری کیا ہے۔جس میں انہوں نے بھارت میں تیزی سے پھلتے کرونائوائرس پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ایدھی فاونڈیشن اور اس کے رضاکار اپنے پڑوسی ملک ہندوستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے پچاس ایمبولینس اور ایک رضاء کاروں کی ٹیم ہندوستان بھیجنے کی بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو پیشکش کی ہے، تاکہ بھارت کے عوام کی اس مصیبت کے وقت مدد کی جاسکے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک خط بھارت کے وزیراعظم کو بھیجا ہے اور کہا ہے کہ جسے ہی ان کو اجازت ملے گی وہ اپنی خصوصی رضا کار ٹیم کے ساتھ بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...