حضرو ( نمائندہ نوائے وقت )ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ پاکستان تحریک انصاف اٹک؛ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 2 قاضی احمد اکبر خان کا رمضان سستا بازار؛ یوٹیلیٹی سٹور اور احساس کفالت سنٹرکا دورہ؛چیف آفیسر سردار آفتاب احمد خان؛ ایس ایچ او تھانہ حضرو سید مظہر شاہ؛ضلعی ترجمان پاکستان تحریک انصاف اٹک عمران خان و دیگر عہدیداران نے انکا استقبال کیا۔حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے رمضان سستا بازارحضرو میں مختلف سٹالز کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود عوام سے رمضان سستا بازار کے متعلق معلومات حاصل کی؛بعض افراد کی طرف سے چینی کی مقدار میں کمی گوشت کی کوالٹی اور دیگر معاملات پر شکایات کی جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے بعد ازاں یوٹیلیٹی سٹورکا دورہ کیا جہاں پراسٹور کے محمد بلال نے بریفنگ دی ، اس کے بعد احساس کفالت سنٹر حضرو کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے احساس پروگرام کے حوالہ سے تفصیلات طلب کی۔اس موقع پر انھوں نے قاضی احمد اکبر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ماہ مقدس میں ریلیف فراہم کرنا اے انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے میں اپنی طرف سے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔۔