گوجرخان (نامہ نگار)ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گوجرخان شہر میں گیس کا کوئی بحران نہیں نااہل جی ایم گیس نے جان بوجھ کر شہریوںاورروزہ داروں کو پریشان کن صورتحال میں مبتلا کررکھا ہے ان کو وارننگ دیتے ہیں کہ دودن کے اندر گوجرخان میں گیس کم پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے ورنہ بروزسوموار گوجرخان کے شہریوں کے ساتھ جی ایم گیس کے دفتر کا گھیرائو کیا جائے اور نااہل افسران کو گھر بھیجا جائے گا جو عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے انہوں نے گوجرخان کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروزسوموار محکمہ گیس کے دفتر کے باہر جمع ہو جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں گوجرخان کی عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے مینڈیٹ دیا ہے ہم عوامی مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اور جو افسران عوام کے مسائل حل نہیں کر رہے ان کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاایسے افسران کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ اداکریں۔