حضرو (نامہ نگار ) اہلیان ضلع اٹک تحصیل حضرو کے عوام الناس با شعور وکلاء و دانشور طبقہ کے لوگوں کے علاوہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم ، ایم این اے میجر طاہر صادق نے سابق آئی جی ناصر خان درانی کی المناک اور افسوسناک رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ جبکہ ان کی وفات پر سینئر ایڈوو کیٹ سپریم کورٹ شیخ احسن الدین ، سینئر وکیل سید عظمت بخاری، مبارس خان علی زئی اور دیگر سینئر وکلاء کے علاوہ صحافی برادری جن میں سیئنر صحافی انور مرزا، لطف الرحمٰن، محمد نواز کامرہ، نثار خان ، حفیظ میر ، عبد الوہاب اور دیگر صحافی برادری کے علاوہ محمود خان اڈہ ٹرک ، مرحوم ڈاکٹر غلام مصطفی کے صاحبزادے ساجد محمود اور انجمن تاجران کے صدر سلیم خان علی ، نائب صدر محمد ابرار کرایانہ مرچنٹ اور کثیر تعداد میں مرحوم مغفور ناصر خان درانی کی رحلت پر گہریافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
ملک امین اسلم، طاہر صادق کی ناصر خان درانی کی وفات پر تعزیت
Apr 24, 2021