صدرمسلم لیگ ٹیکسلاواہ کینٹ حاجی فیاض خان تنولی صحت یاب ہو گئے  

Apr 24, 2021

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے صدرحاجی فیاض خان تنولی علیل رہنے کے بعدصحت یاب ہوگئے،وہ گزشتہ 21روزسے بیماری میںمبتلاء تھے،ماہرڈاکٹروںپرمشتمل ٹیم نے بھرپورتوجہ سے علاج جاری رکھا،جس بناپرفیاض خان تنولی اب مکمل طورپرصحت یاب ہوچکے ہیں ، انہوںنے نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اللہ نے بہت کرم کیااوررمضان المبارک کی بابر کت ساعتوںکوسمیٹنے کیلیئے اللہ تعالی نے ان پر رحم کردیا،انہوںنے ڈویژنل قائدین ملک ابرار احمد،حاجی عمرفاروق،بیرسٹرعقیل ملک،ملک افتخار احمدسمیت تمام احباب کاشکریہ اداکیا،کہ جنہوںنے دوران علالت انکی بیمارپرسی کی ،اورمسلسل رابطے میںرہتے ہوئے انکی صحت یابی کیلیئے خداتعالیٰ کے حضور دعا ئیںکیں،دریںاثناء حاجی فیاض خان تنو لی نے میاںشہبازشریف کی ضمانت پرخوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی رہائی حق سچ کی فتح ہے،وہ دن دور نہیںجب ملک پاکستان کی باگ دوڑمحب وطن جماعت مسلم لیگ ن کے ہاتھوں میں ہو گی ، انہوںنے کہاکہ میںصحت کی خرابی کے باعث پارٹی خدمات کے سلسلہ میںجس تعطل کاشکاررہا،اب انشاء اللہ پارٹی سربراہ میاںشہبازشریف کے حکم پر قائد میاں نواز شریف  کے بیانیئے کے مطابق اپنی سرگرمیاںپہلے سے بڑھ چڑھ کرجاری وساری رکھوںگا۔

مزیدخبریں