مرسیکرٹری پلاننگ کا دورہ نشتر‘ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار پر عدم اطمینان

ملتان (خصوصی رپورٹر)سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب سید شعیب بخاری نے نشتر  میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال ملتان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری دو ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تئیس کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ لیکچر ہال تعمیر کیے جا رہے ہیں جو کہ تکمیل کے آ خری مراحل میں ہیں حبکہ چالیس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے فارمیسی بلاک اور ایک سٹور کی تعمیر کے دوسرے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور اس منصوبے کیلئے مشینری کی سپلائی کا آرڈر بھی کیا جا چکا ہے۔ اس موقعہ پر سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیم کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس سے  استفادہ کیا جا سکے  انہوں نے مزید  کہا کہ خطے میں صحت کی جدید ترین اور بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن