گوجرانوالہ ( نمائند ہ خصوصی)ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوانے کہا ہے کہ روزے کا اصل مقصد تقوی کی وہ صفت پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں میں اللہ کے احکامات پر عمل کرنا آسان ہوجائے،قرآن پاک تمام انسانوں کی رہنمائی کیلئے آیا ہے قرآن پا ک میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ،جماعت اسلامی اور ان کے برادر تنظیمات رمضان المبارک میںفہم القرآن،ترجمہ وتفسیر قرآن کلاسز کا اہتما م کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی58میں،موضوع ،،روزے کا اصل مقصد،کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں امیر زون ڈاکٹر محمد شریف، پروفیسر سید شبیر حسین عباسی، علی رضا حسنی،مدثر ضیاء نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھنے اور شب بیداری کرنے والوں کے لیے خوشخبریاں ہیں ۔ یہ مبارک مہینہ مسلمانوں کو عبادت ، سوچ اور فکر و تدبر کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے کہ وہ انفرادی حیثیت میں بھی اور بحیثیت امت مسلمہ اپنی سستی اور کاہلی کو دور کریں ۔