گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ کے ڈویژنل صدر احمد رضا بٹ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نے ہمیشہ حقیقی خادم پنجاب کا کردار نبھایا ان کی ہائیکورٹ سے دوبارہ ضمانت سچائی کی فتح ہے ان شاء اللہ وہ تمام بے سروپا مقدمات میں سرخرو ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے ہر دور میںثا بت کیا کہ وہ نام کے ہی نہیں بلکہ کام کے بھی خادم ہیں موجودہ حکمرانوں نے محض اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے کے لئے انہیں پابند سلاسل کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری، اور غربت نے مستقل ڈیرے ڈال لئے ہیں ان حالات میں عوام نواز شریف اور شہباز شریف کو ایک بار پھر اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔
شہباز شریف نے ہمیشہ حقیقی خادم پنجاب کا کردار نبھایا : احمد رضا بٹ
Apr 24, 2021