اقوام متحدہ ناموس انبیاء کے لئے قانون سازی کرے:مولانا امجد خان

Apr 24, 2021

لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے حضرت خدیجۃ الکبری ؓ کی سیرت کے حوالے سے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے یو این اوقانون سازی کرے اور تمام انبیاء کی شان میں گستاخی کو جرم قرار دے ، حضرت خدیجۃالکبری ؓکی سیرت پر عمل کر کے ہی مسلم معاشرے کی خواتین دنیا وآخرت میں مقام حاصل کر سکتی ہیں ،ملک میں معاشی انقلاب آئی ایم ایف اورورلڈبنک سے قرضے لینے سے نہیں آئے گا بلکہ حقیقی انقلاب اسلام کا عطاء کردہ معاشی انقلاب بر پاکر نے سے ہی آئے گا ورنہ آنے والی نسلیں مقروض ہوتی چلی جائیں گی ، اسلام جامع کامل اکمل دین ہے اس کے نفاذ سے ہی ملک معاشی ،سیا سی اور اقتصادی بحرانوں سے آزاد ہو گا۔مولانا محمد امجد خان نے مزید کہا کہ حضرت خدیجۃ الکبری کو عورتوں میں سب سے پہلے کلمہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہے اورہر دکھ اور پریشانی میں حضور اکرمؐ کے ساتھ رہیں۔

مزیدخبریں