لاہور (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے ماہ رمضان کے پہلے عشرہ کی پرائس کنٹرول کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10005 انسپکشنز کی گئیں ہیں جن میں 1153 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 20 لاکھ 71 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور 422 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا جبکہ 422 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔علاوہ ازیںکمشنر لاہور ڈویژن و یڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پارکنگ اوور چارجنگ پر شہر میں کریک ڈاون جاری ہے۔ کریک ڈاون کے دوران علی موٹر سائیکل و کار پارکنگ لٹن روڈ کو غیر قانونی پارکنگ سٹیڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسٹینڈ کو بند کر دیا گیا۔ جبکہ زاہدہ ویلفیئر ہسپتال شالیمار پارکنگ سٹینڈ کواوورچارجنگ پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جنرل چیکنگ کے دوران سپر وائزر میو ہسپتال کو پارکنگ اوورچارجنگ پر نوٹس جاری کیا گیا ۔اور جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس اینڈکوآرڈینیشن اویس چشتی نے تین رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شادمان رمضان بازار، مکہ کالونی گلبرگ رمضان بازار اور وحدت کالونی رمضان بازار کا دورہ کیا۔ رمضان بازاروں میں انسپکشن اور مانیٹرنگ کی گئی۔ انہوں نے آٹا اور چینی کی دستیابی اور فئیر پرائس شاپس پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں کا جائزہ لیا ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے پہلے عشرہ میں 10ہزار انسپکشنز کیں:ڈی سی
Apr 24, 2021