حکومت اور اپوزیشن مل کر ملکی مسائل  کا حل یقینی بنائے: ریاض ڈوگر 

Apr 24, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)سیاسی سماجی شخصیت و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر ملکی حالات کا ادراک اور مسائل کا حل یقینی بنائے، تمام ارکان اسمبلی عوام کے منتخب کردہ ہیں سبھی کو پہلے ملک و قوم اور پھر اپنی جماعتوں کے بارے میں سوچنا چاہئے ، ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے دشمن قوتیں پاکستان کو معاشی بحران کا شکار کرنے اور غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کررہی ہیں جنہیں ملکر ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں