اہل علاقہ کی فلاح و بہبود اولین  ترجیح ہے: جاوید عثمان

Apr 24, 2021

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی) اہل علاقہ کی فلاح و بہبود ہی عوام دوست اتحاد کا اولین مقصد ہے، نہر کی پٹڑیوں کو پختہ کرنے کیلئے عوام دوست اتحاد کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ، ان خیالات کا اظہار رہنما عوام دوست اتحادکوٹ رادھاکشن جاوید عثمان ، محمد اصغر اور خرم شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوست اتحاد نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کیاہے ، کرونا لاک ڈائون کے دوران سینکڑوں مستحقین کی مالی مدد کی گئی ۔ 

مزیدخبریں