کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء محمد خالد جوئیہ نے شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی مبار کباد دیتے ہو ئے کہاکہ عدلیہ کا فیصلہ خوش آئین فیصلہ ہے جس کو 22 کروڑ عوام نے سراہا ہے۔ نیب کر پشن منی لانڈرنگ ثابت کر نے میںبر ی طرح ناکام رہا۔ حکومت کی ایما پر (ن) لیگی رہنمائوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے‘ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ سول آمریت مسلط ہو چکی ۔ملک و قوم کی خاطر جو بھی آواز اُٹھائے گا اس کو پکر کر اندر کر کے دہشت گردی کے مقدمات درج کر لیے جاتے ہیںحکومتیں من مرضی کے فیصلوں سے نہیں چلتی ایسی حکومتیں جن کو قو م کی دعا نہ ہو وہ کب گر جا تی پتا نہیں چلتا ۔