عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے :تنویر احسن 

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) انصاف ویلفیئر ونگ کے تحصیل صدر چودھری تنویر احسن ورک ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے مہنگائی کے خاتمہ کیلئے جو میکنزم تیار ہورہا ہے اس کے ثمرات عوام کو انکی دہلیز پر میسر آئیںگے ماضی کی حکومتوںکی ملک اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے عمران خان اپنے آئندہ آنیوالے الیکشن کیلئے کام نہیں کررہے ہیںبلکہ آنیوالی نسلوں کے بہتر مستقبل کی پلاننگ کر رہے ہیں سستے رمضان بازاروں میں عوام کوحقیقی ریلیف کی فراہمی میسرآرہی ہے قوم سے جو وعدے کئے گئے ہیں انکی پاسداری کو یقینی بنانے کا وقت بھی آگیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے حاجی غلام نبی ورک کے ڈیرہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ، چودھری فیضان مان ایڈووکیٹ سمیت دیگربھی موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن