حکومت جان بوجھ کر اسمبلی کا ماحول خراب کررہی ہے:قمرزمان کائرہ

ہور(نامہ  نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر قومی اسمبلی کا ماحول خراب کر رہی ہے۔جس قرار داد کو حکومت خود پیش نہیں کر رہی،اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی۔ پرائیویٹ ممبر کے ذریعے قرارداد پیش کر کے دراصل حکومت پتلی گلی سے نکلنا چاہتی ہے۔ قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے ہٹا کر کسی کو خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔قومی اسمبلی میں حکومتی کارکردگی ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے کسی ممبر کو بولنے کی اجازت نہ دے کر پارلیمانی روایات سے بھونڈامذاق کیا گیا ہے۔حکمران ٹولے کو آئین و جمہوریت پسند نہیں۔وزیراعظم پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔نہ سپیکر قومی اسمبلی ایوان کو بطور کسٹوڈین چلا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن