پچھلے سال امریکا میں اْڑن طشتریاں دیکھنے کے 7,263 واقعات رپورٹ 

ورجینیا: امریکا کے ’’نیشنل یو ایف او رپورٹنگ سینٹر‘‘ نے بتایا ہے کہ پچھلے سال امریکا میں اْڑن طشتریاں دیکھنے کے 7,263 واقعات رپورٹ کیے گئے جو امریکی تاریخ میں کسی بھی سال کے دوران رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ واقعات ہیں۔ان اعداد و شمار کا مطلب یہ ہے کہ 2020 کے دوران امریکا میں روزانہ تقریباً 20 اْڑن طشتریاں دیکھی گئیں۔ یہ تعداد 2019ء میں دکھائی دینے والی 6,277 طشتریوں کے مقابلے میں بھی تقریباً ایک ہزار زیادہ تھی۔واضح رہے کہ ساری دنیا میں امریکا وہ واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ اْڑن طشتریاں دیکھی جاتی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ حالیہ چند برسوں کے دوران امریکیوں کو دکھائی دینے والی اْڑن طشتریوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 2010ء میں یہ تعداد 4809 پر تھی جو 50 فیصد اضافے کے ساتھ، پچھلے سال 7263 ہوگئی ہے۔دلچسپی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ برس صرف نیویارک شہر میں 300 سے زیادہ اْڑن طشتریاں دیکھنے کی خبریں موصول ہوئیں جو کسی بھی دوسرے شہر کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن