معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدارحکومت نے مری کے عوام کیلئے7 ارب80کروڑ کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے،
بزدارحکومت کی جانب سے قدرتی حسن سے مالامال ملکہ کوہسار مری کے عوام کیلئے 7ارب 80کروڑ کا تاریخی پیکج؛
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 24, 2021
▪︎کوٹلی ستیاں کو مری کی طرز پر سیاحتی مرکز بنانے کا منصوبہ
▪︎کوہسار یونیورسٹی مری میں خصوصی سٹڈی سنٹر کا قیام
▪︎کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، کلرسیداں کے سکولز کی اپ گریڈیشن
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بزدارحکومت کے مری کے عوام کیلئے7ارب80کروڑکاتاریخی پیکج میں کوٹلی ستیاں کومری کی طرزپرسیاحتی مرکز بنانے کامنصوبہ، کوہسار یونیورسٹی مری میں خصوصی اسٹڈی سینٹر کا قیام اور کہوٹہ، کوٹلی ستیاں،کلرسیداں کے اسکولوں کی اپ گریڈنگ شامل ہیں،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بہترآمدورفت کیلئے ہائی ویز،دھنوئی تانارڑرابطہ سڑکوں ، لوئرٹوپہ مری اوربوستان آباد میں سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈنگ کے ساتھ ساتھ پارکنگ مسائل سے چھٹکارے کیلئے جھیکاگلی میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر ہوگی،معاون خصوصی نے کہا کہ مقامی شہریوں اور سیاحوں کیلئے فراہمی ونکاسی آب کے منصوبے بھی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی مری کومیونسپل کارپوریشن کادرجہ دےدیاگیا ہے، مری میں نئے بلڈنگ لاز کا نفاذ کیا جائے گا ، ماضی کے حکمران مری میں بیٹھ کرکرپشن کے منصوبے گھڑتے رہے لیکن بزدارحکومت مری کی حقیقی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔
▪︎مقامی شہریوں اور سیاحوں کیلئے فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 24, 2021
▪︎میونسپل کمیٹی مری کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دےدیا گیا
▪︎مری میں نئے بلڈنگ لاز کا نفاذ
ماضی کے حکمران مری کے پرفضا مقامات پر بیٹھ کر کرپشن کے منصوبے گھڑتے رہے جبکہ بزدارحکومت مری کی حقیقی ترقی کیلئے کوشاں ہے!