وزير اعظم عمران خان کا کینا ہے کہ بھارت اور دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں،اس عالمی وبا سے نمٹنے کیلیے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنا ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کا بھارت سمیت دنیا بھر کے کورونا متاثرین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، عالمی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا.