سعودی عرب ،اردن میں عالمی ادارہ خوراک کےلیے 423 ٹن کھجوریں

شاہ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اردن میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے صدر دفاتر میں 423 ٹن کھجوریں پہنچائی ہیں۔سعودی خبر رساں ادارےکے مطابق اردن میں سعودی سفیر نائف بن بندر السدری نے شپمنٹ کے میمورنڈم پر دستخط کیے جس کے بعد ڈبلیو ایف پی کے ریجنل ڈائریکٹر البرٹو کوریا مینڈس نے اسے وصول کیا۔السدریری نے کہا کہ ڈبلیو ایف پی کو کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کا عطیہ سعودی عرب کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کےعہد کا ایک حصہ ہے جس کے مطابق وہ جہاں بھی ہوں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ یہ منصوبہ اردن میں اپنے بھائیوں کو مملکت کی فراہم کردہ امداد کے تسلسل کے تحت آتا ہے۔واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1556 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن