شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے سے دوطرفہ تعلقات بڑھیں گے، طالبان

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں طالبان حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔مذکورہ بیان پاکستان کی افواج پر حملوں میں اضافے پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آیا ہے، پاکستان کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان کے اندر سے کر رہا ہے۔ملا محمد حسن نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے میں آپ (شہباز شریف) کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی تقرری (بطور وزیراعظم) ایک اچھا اور قابل قدر قدم ہے۔ ملا محمد حسن نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ’اس سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی، خوشحالی اور اچھے تعلقات ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ دونوں برادر ممالک اور مسلم پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے اور جامع تعلقات کو مزید فروغ اور مضبوط کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...