سرائیوو(اے پی پی)بوسنیا میں 5.7 شدت کا رلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ایک خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ بوسنیا میں جمعہ کی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے سیموسٹار کے قریب سٹولک نامی قصبے میں 28 سالہ خاتون گھر پر پتھر گرنے سے زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی اور شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ زلزلے سے موسٹار اورلوبینے شہر کے علاوہ متعدد علاقوں میں املاک کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کا مرکز لوبینے سے 14 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
بوسینا زلزلہ