اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے عبدالرحمٰن کانجو کو وزیر مملکت برائے داخلہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ ضلع لودھراں جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ ان کے والد صدیق کانجو مرحوم وزیر مملکت برائے امور خارجہ رہ چکے ہیں۔