اتفاق‘ کشمیر شوگر ملز کے خلاف رہن شدہ چینی فروخت کیس میں کارروائی ہائیکورٹ کے فیصلے تک مؤخر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور بنکنگ جرائم عدالت نے اتفاق شوگر ملز اور کشمیر شوگر ملز کے خلاف بنک کی رہن شدہ چینی فروخت کرنے کے کیس کی سماعت عدالتی کارروائی ہائیکورٹ کے مستقل حاضری سے استثنیٰ کا فیصلہ آنے تک مئوخر کر دی۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک کیس کو داخل دفتر کرنے کا حکم دے دیا۔ بنک جرائم کورٹ نمبر دو کے جج اسلم گوندل نے کیس پر سماعت کی۔ ملزمان نے حاضری معافی سے متعلق ہائیکورٹ میں حکم امتناعی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ جب تک حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا کیس داخل دفتر رہے گا۔ میاں نواز شریف ان کے کزنز زاہد شفیع، جاوید شفیع، شاہد شفیع سمیت چھ ملزمان نے حاضری معافی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...