نئی ای سی ایل پالیسی ، نواز ، شہباز ، حمزہ ، مریم ، زرداری سمیت 3 ہزار افراد کو ریلیف مل گیا 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی حکومت کی نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) پالیسی کے تحت نواز‘ زرداری‘ شہباز‘ حمزہ ‘ مریم سمیت متعدد اہم نام فہرست سے خارج کر دیئے گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل میں شامل افراد کے نام 120 دن تک حکومت کی جانب سے شواہد پیش نہ ہونے پر ازخود لسٹ سے نکل جانے کے رولز بننے پر تین ہزار افراد کو فوری ریلیف مل گیا۔ 100 نام نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔ آصف علی زرداری، میاں شہباز شریف، فریال تالپور، خواجہ محمد آصف، پروفیسر احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، سعد رفیق کے نام نکال دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...