لاہور(نامہ نگار) سی پی او لاہور شہزادہ سلطان اورڈی آئی جی آپریشنزلاہورڈاکٹر عابد خان نے یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے پر لاہور پولیس کوشاباش دی ہے۔ عزاداری جلوس و مجالس کی ٹیم ورک کے ذریعے سکیورٹی یقینی بنائی۔ تمام اہلکاروں نے روزہ کی حالت میں بہترین فرائض انجام دیئے۔پولیس افسران و جوانوں کامورال بلند رہا، کردار قابلِ ستائش ہے۔انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)مستنصر فیروز،ایس پی سکیورٹی ودیگر افسران کوبھی شاباش دی اورٹریفک کے بہترین انتظامات پر سی ٹی او منتظر مہدی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ لاہور پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ مذہبی،ثقافتی وکھیلوں کی سرگرمیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔یومِ علی کے پرْ امن انعقاد پر شہریوں کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
لاہور(نامہ نگار) سی پی او لاہور شہزادہ سلطان اورڈی
Apr 24, 2022