نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر دہشت گردوں نے باہر سے بھارت کو نشانہ بنایا تو بھارت سرحد عبور کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ یہ بات انہوں نے گوہاٹی میں 71ء کی جنگ کے ہیروز کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا حکومت ملک سے دہشت گردی کا صفایا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کو جس کشیدگی کا سامنا مغربی سرحد پر ہے وہ مشرقی سرحد پر نہیں کیونکہ بنگلہ دیش ایک دوست ملک ہے۔ انہوں نے کہا مشرقی سرحد پر امن اور استحکام ہے۔
بھارتی وزیر دفاع