راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میںشہریوں کوملکی ، غیر ملکی کرنسی ، کار اورموٹر سائیکل سمیت قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیاتھانہ سول لائن کو محمد سفیر نے بتایا کہ اومان سے واپس وطن آیا تو بیٹے اور ڈرائیور کے ساتھ کیری ڈبے میں آ رہے تھے کہ راستے میں گاڑی RI-860میں سوار افراد نے روک لیا جن میں ایک شخص ایئر پورٹ کی وردی میں تھا اور دو سادہ لباس میں تھے جنہوں نے تلاشی کے بہانے بٹوہ چھین لیا جس میں اومان کا ڈرائیونگ لائسنس ، اومانی بنک کارڈ لیبر کارڈ ویکسی نیشن کارڈ شناختی کارڈ،250اومانی ریال اور10ڈالر تھے ، تھانہ وارث خان کو منظور حسین نے بتایا کہ موتی محل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون مالیتی 34ہزار روپے اور 33ہزار 700روپے چھین لیئے،تھانہ صادق آباد کو محمد احسن نے بتایا کہ شکریال میں نامعلوم چوروں نے گھر سے موبائل فون مالیتی 60ہزار روپے اور 38ہزار 5سو روپے چوری کرلئے،تھانہ صادق آباد کو مونس کریم نے بتایا کہ ہارون چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائل فون مالیتی18ہزار رروپے چھین لیا تھانہ ویسٹریج کے علاقے الہ آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خاتون سے موبائل فون چھین لیا، تھانہ صادق ا ٓباد کے علاقے ڈھوک پراچہ سے مراد علی کی کار GAX-94،تھانہ سول لائن کے علاقے کچہری چوک سیہاشم حنیف کا موٹر سائیکل RIK-1557چوری ہو گئے۔
اومان سے واپس آنے وا لا کا کیری ڈبہ روک دیا گیا، ایک باوردی سمیت 3 افراد نے تلاشی بہانے بٹوہ چھین لیا جس میںریال، ڈالر تھے
Apr 24, 2022