لاہور(سپورٹس رپورٹر) منگولیامیں جاری ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو ریسلرشکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے جبکہ محمد انعام آج رنگ میں اتریں گے۔61 کلوگرام فری سٹائل مقابلے میں محمد بلال کو کورین ریسلر نے گیارہ صفر سے ہرادیا۔ 65 کلوگرام میں عنایت اللہ کو جاپانی ریسلر کے خلاف ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جاپانی ریسلر کی کامیابی کے پوائنٹس آٹھ صفر رہے۔پاکستان کو میڈل کی امید محمد انعام سے ہے جو آج کوارٹر فائنل میں کرغزستان کے ریسلرکو چت کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔