لاہور( سپورٹس ڈیسک) انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کی کپتانی کرنے سے پہلے نول اینڈ ڈورج کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کارلوس براتھویٹ اس وقت ایک پریشان کن وقت سے گزر رہے تھے جب وہ ٹیم کیلئے ڈیبیو پر پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے اور ان کی گاڑی بھی اسی دن چوری ہوگئی۔ بریتھویٹ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ایکشن میں واپس آئے لیکن ان کا بدترین ممکنہ استقبال ہوا کیونکہ اس نے اپنے چار اوورز میں 31 رنز دیے اور بغیر کسی وکٹ کے چلے گئے۔بعد میں بیٹنگ کیلئے آنے والے بریتھویٹ نے انگلش کلب کرکٹ میں اپنی پہلی گیند پر ایک فیلڈر کے ہاتھ میں کیچ دیدیا اور وہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔ آل راؤنڈر نے بعد میں انکشاف کیا کہ ان کی گاڑی بھی چوری ہوئی تھی۔33 سالہ کرکٹر نے بعد میں اپنی آزمائش کا ذکر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ کل کیسا دن تھا۔ چھ ماہ تک انجری کے بعد پہلی بار کسی میچ میں بائولنگ کی، ایک لانگ ہاپ پر کیچ دیدیا، کار چوری ہو گئی۔ لیکن تم جانتے ہو، آج صبح بیدار ہوئے، سورج چمک رہا ہے اور شکر ادا کر رہا ہے۔