کسی بھی فنکار کو لوگوںکی خوشی کیلئے اپنے غموں کو چھپانا پڑتا ہے:‘ ثناء جاوید


لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ مقام انتھک محنت کی وجہ سے حاصل کیا ہے اوراسے بر قرار رکھنے کیلئے اس سے زیادہ لگن اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ،فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن اسے لوگوں کی خوشی اور تفریح کیلئے اپنے ساتھ جڑے ہوئے غموں کو چھپانا پڑتا ہے،ہمارے ہاں لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کی عادت پڑ چکی ہے جو انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔

 نجی ٹی وی چینلز کی وجہ سے فنکاروں کو کام کے بے پناہ مواقع میسر آئے ہیں جس سے مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوا ہے ۔ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ،میں اپنی خود سب سے بڑی ناقد ہوں اور خود احتسابی کی قائل ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے ۔ شوبز کی دنیا میں روشنیاں اور رنگینیاں نظر آتی ہیں لیکن یہ بڑی مشکل شعبہ ہے جس میں آپ کو بڑی قربانی دینی پڑتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن