حصے کے پانی کی پروقت فراہمی یقینی بنوائیں گے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی  خدمت پر یقین رکھتی ہے چھوٹے صوبوں کے مسائل کے حل کیلئے وہ کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔


 سیدناعلی المرتضیٰ ؓکی شان ومقام بہت بلند ہے ‘ثروت اعجاز قادری
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یوم علی رضی اللہ عنہ نہایت عقیدت واحترام سے منایا ،ملک بھر میں شان حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کانفرنس ،سمینار اور مسجدوں میں پروگرامز رکھے گئے ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدناعلی المرتضیٰ کی شان ومقام بہت بلند ہے ،رسول اکرم نور مجسم ﷺ نے فرمایا علی سے محبت کرنیوالا مومن ہوگا اور بغض رکھنے والامنافق ہوگا ،حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہر معرکہ میں سیدنا حضرت علی نے شجاعت وبہادری اور فداکاری کا لوہا منوایا ،آپ وہ خوش قسمت ترین شخصیت ہیں جن کو حضور ﷺ نے جنگ خیبر کے موقع پر فتح کا جھنڈا عنایت فرمایا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے ملک بھر میں کانفرنسز وسمینار کے پروگرامز سے مواصلاتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا دور خلافت ،مظلوم کو ظالم سے نجات ، انصاف کا پرچم بلند اور عوام کو حقوق مہیا کرنے کا درس دیتا ہے ،مسلم حکمران سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کی زندگی اور دور خلافت کو مشعل راہ بناکر ہی 
اسلام مخالف قوتوں کو شکست دے سکتے ہیں،باب العلم سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کے فضائل ومناقب اور کردار وکارناموں سے تاریخ اسلام کے اوراق روشن ہیں جس سے قیامت تک آنے والے لوگ ہدایت ورہنمائی حاصل کرتے رہینگے، اسلام دشمن قوتیںمسلمانوں کے اتحاد کو پارپارہ کرنے کے درپے ہیں ،سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے حق کا پرچم بلند اور اتحاد ویکجہتی کو فروغ دے کر اسلام دشمن عناصر کو بے نقاب کیا ،یہود ونصاریٰ اُمت مسلمہ کو تقسیم در تقسیم کرکے اپنے ناپاک عزائم پورے کرنے کے درپے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ہوکر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،مغرب میں مسلمانوں کو ظلم وبربریت کانشانہ بنایا جارہا ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پرمظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر زمین تنگ کردی ہے ،مسلم حکمران سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کا دور خلافت اور زندگی کو مشعل راہ بناکر ہی مسلم اُمہ کو اسلام دشمنوں سے نجات دلاسکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن