جی ایم سید کی 27ویں برسی کلمنائی جائے گی

Apr 24, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ کے جدید قوم پرست فکر کے بانی سائیں جی ایم سید کی 27ویں برسی کل 25 اپریل کو منائی جائے گی۔ مختلف مقامات سے برسی میں شرکت کے لئیے کارکنوں اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ اتوار کی شام سے شروع ہو جائے گا۔سائیں جی ایم سید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیے سن میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات خواجہ نوید امین نے کہا ہے کہ جی ایم سید کا پیغام امن اور محبت کا پیغام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ14 مئی کو سائیں جی ایم سید کی برسی لاہور میں منائی جائے گی۔دوسری جانب جی ایم سید کی برسی کے تیاریوں کے حوالے سے کراچی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سینئر نائب صدرروشن علی برڑو کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس یو پی کی جانب سے جی ایم سید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ سن ضلع جامشورو میں منائی جائے گی۔اجلاس میں کہا گیا کہ سائیں جی ایم سید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے جانب سے (کل) آج شام 7:00 بجے صوفیانہ کلام کی محفل منعقد کی جائے گی جس میں سندھ کے مشہور صوفی گلوکار شفیع فقیر عارفانہ اور صوفیانہ کلام پیش کر کے امن کا پیغام عام کریں گے۔اتوارکو رات 12:00بجے پارٹی چئیرمین سید جلال محمود شاہ کی قیادت سن میں دریا والے بنگلے سے مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی جو سائیں جی ایم سید کے مزار پر اختتام پذیر ہوگی جس کے بعد سائیں جی ایم سید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روشن علی برڑو نے کہا کہ ہم تمام محب وطن لوگوں کو کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سائیں جی ایم سید کی برسی میں شرکت کر کے قومی تکجہتی کا ثبوت دیں اور محبت اور امن کے پیغام کو عام کریں۔c

مزیدخبریں