باندھی(نامہ نگار)دعوت اسلامی باندھی کی جانب سے باندھی شہر میں قرآن پاک تکمیل کرنے بچوں کو اجتماعی تقسیم اسناد منعقد ہوا جس میں مہمان خاص حاجی محمد ایاز عطاری نے قرآن پاک حافظوں کی اسناد کی اور مبارک باد دی اور کہا کہ حافظ روزہ قیامت اپنے خاندان سے ساتھ لوگوں کو جنت میں لے کر جائے گا اور ان کے والد کو تاج پہنایا جائے گا اور30 بچوں کے والدین کو قران پاک کی تکمیل پرمبادک باد دی اور کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کی اور قرآن کو اپنے دلوں میں بسایا ہم سب کو دین اسلام کی جانب مدعو ہونا ہوگا اور اسلام ودین اور آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو اپنانا ہو گا تو ہم کامیاب ہونگے دعوت اسلامی کی تقسیم اسناد اجتماع میں پی پی پرویز ڈاہری، مظفر حسین جمالی، اسحاق چانڈیو ،نیاز مغل،استاد رفیق غوری، حاجی محمد خان مغل،حاجی غلام رسول ڈاہری، عبدالحمید جمالی، جبکہ دعوت اسلامی باندھی کے ذمہ داروں و نگراں عبدالکریم عطاری،استاد اشرف غوری عطاری، عبدالرزاق مغل عطاری نے شرکت کی۔